سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون کی منظوری دے دی
سعودی کابینہ نے مملکت اور پاکستان کے درمیان بجلی کے شعبے( الیکٹریکل انٹر کنکشن) میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ، جس میں ایجنڈے میں شامل امور زیر بحث آئے۔
کابینہ نے سعودی وزارت داخلہ اور عراق کی وزارت صحت کے درمیان نارکوٹکس ڈرگ، سائیکو ٹراپک مادے اور کیمیکلز کی غیرقانونی ٹریفکنگ اور سمگلنگ سے نمنٹے میں تعاون سے متعقل مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔
متعدد ملکوں کے ساتھ مختلف امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی بھی منظوری جاری کی گئی۔
اجلاس نے مملکت کی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی کاکنی کانفرنس کے 5 ویں ایڈیشن کی کامیابی کو سراہا جس میں 91 ممالک شریک تھے۔ کانفرنس میں 132 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جنمیں ایک ارب ریال مالیت کے معاہدے بھی شامل تھے۔
اجلاس نے مملکت کی معیشت میں تیل کے ماسوا آمدنی میں اضافے کو سراہا جس میں گزشتہ پانچ برسوں میں 5 سے 10 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔
