Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے ‎

کوئی بھی چیز تلنے سے قبل اگر کڑھائی میں دو سے تین چمچ لیموں کا رس ڈال دیں تو تلی ہوئی چیز میں تیل کم جذب ہوگا .
کچن میں کام کے دوران گر ہاتھ جل جائے تو متاثرہ حصے پر پانی بہانے کے بجائے دہی لگائیں فوری آرام ملے گا .
فرش پر اگر پیلے ، بدنما داغ پڑ جائیں تو پانی میں سر کہ اور سرف ملا کر دھوئیں . فرش  جگمگا اٹھے گا  .
سوئچ بورڈ چمکانے کیلئے کسی نرم کپڑے پر نیل پالش ریموور لگا  کر  بورڈ صاف کریں .
 کپڑوں پر گر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ  سے صاف کریں  .
اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیئے جائیں تو  سبزیوں کی رنگت خوشنما رہتی ہے .
ڈبل روٹی کاٹنے کے لئے چھری کو ابلتے ہوئے  پانی میں ڈبو کر نکال لیں ڈبل روٹی با آسانی کٹ جائے گی .
ہاتھ  سے لہسن کی بوختم کرنے کے لئے ہاتھوں کو اسٹیل کے چمچ سے رگڑ  کر سادہ پانی سے دھو لیں .
پیاز جلدی گلانے کے لیے اسے باریک گول لچھوں  میں کاٹیں .
یہ بھی پڑھیں:نیل آرٹ سے بنائیں ہاتھوں کو جاذب نظر

شیئر: