Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوچی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوائیں،برطانیہ

ینگون ...برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمان روہنگیا اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اس حوالے سے جاری بحران کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔ بورس جانسن نے میانمار کے دورے میں سوچی سے ملاقات کی۔ انہوںنے کہا کہ میانمار بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزینوںکی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے ۔راکھین بحران کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دے۔ برطانوی وزیر خارجہ میانمار کی تشدد زدہ ریاست راکھین کا بھی دورہ کریں گے۔میانمار کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملاقات کھلے اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ کو ریاست راکھین کی صورتحال اور نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
 

شیئر: