Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت اس مریض کی طرح ہے جو ڈاکٹر کی بات سنتا نہ سمجھتا ہو،چدمبرم

    کوچی۔۔۔۔۔ سینیئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے عام بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو ’’خون چوسنے والی حکومت ‘‘قراردیا اور کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل مرکزمیں نئی حکومت کا قیام ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ مرکزی حکومت اس مریض کی طرح ہے جو کسی اچھے ڈاکٹر کے مشوروں کو سننا چاہتا ہے اور نہ سمجھنے کے لائق ہے۔چدمبرم نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت میں صحت، تعلیم، زراعت اور روزگار سمیت اہم شعبوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی صرف منصوبوں اور اسکیموں کی باتیں ہی ہیں۔چدمبر م نے کہا کہ پوری معیشت کی حالت کے بارے میں اگر ڈاکٹر اروند سبرامنیم (چیف اقتصادی صلاح کار ) سے معلومات حاصل کی پوری آزادی دی جائے تو وہ بتائیں گے کہ مریض بہت بیمارہے اور حالت ناگفتہ بہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مریض ڈاکٹر کی بات نہیں سننا چاہتا اور نہ ہی علاج کرانا چاہتا ہے۔لہذا میرا کہنا ہے کہ آپ کے پاس ڈاکٹر اچھا ہے مگر مریض خراب ہے جوڈاکٹر کی بات سننا نہیں چاہتا اور نہ سمجھنا۔

شیئر: