Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں رجسٹرڈ فلاحی تنظیمیں " واٹ "سے مستثنی ہونگی ، سیکرٹری وزارت محنت

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے سیکرٹری انجیئنر عبدالرحمان المطیری نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کو ویلوایڈڈ ٹیکس سے استثنی حاصل ہے ۔ان تنظیموں اور فلاحی اداروں کو" واٹ" سے مستثنی قرار دینے کےلئے زکوة و انکم کمیٹی کے تعاون سے متفقہ طورپر حکمت عملی منظور کی گئی ہے ۔ سعودی خبر رسا ں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ٹیکس سے مستثنی قرار د یئے جانے والے اداروں کےلئے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کے تحت وہ وزارت مالیات کو درخواست دے سکتے ہیں ۔ ایسے ادارے جو وزارت محنت و سماجی بہبود میں بطور فلاحی انجمن رجسٹرڈ ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ " واٹ " سے استثنی حاصل کرنے کےلئے زکوة و انکم کمیٹی میں اپنی درخواست جمع کرواتے وقت یہ بھی واضح کریں کہ انکے پاس فلاحی انجمن کا لائسنس ہو ۔ انجمن کا مقصد فلاح عامہ ہو نہ کہ منافع کمانا ۔ ایسے ادارے جو ٹیکس سے استثنی کی درخواست دیں گے ان کا ذریعہ آمدنی عطیات کے علاوہ کو ئی اور نہ ہو ۔ وزارت محنت کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایسے ادارے جنہوں نے یکم جنوری 2018 سے ویلو ایڈڈ ٹیکس جمع کروایا ہے وہ ٹیکس واپسی کےلئے 18 فروری 2018 تک ادارے کی ویب سائٹ www.vat.gov.sa پر درخواست مطلوبہ معلومات کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ٹیکس کی رقم واپس کر دی جائے گی ۔ 

شیئر: