Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکریہ لودھراں، خوش کر دیا ،مریم نواز

 
لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ شکریہ لودھراں۔ خوش کر دیا ۔ نواز شریف پھر جیت گیا ۔ پارلیمنٹ اور ووٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا انجام، توبہ ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا۔ وہ مہروں کو نہیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں۔ جو جبر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں۔عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نوازشریف اہل ہے۔ نوازشریف دِلوں میں بستا ہے۔ عوام کے فیصلوں کا احترام کرو ۔عوام کا فیصلہ واضح ہے۔ ووٹ کوعزت دو، عدل کو بحال کرو۔ یہ نظریہِ نواز ہے جو ِدلوں میں گھر کر گیا ۔کہا تھا روک سکو تو روک لو؟ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں۔ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں۔عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگا۔نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو ا للہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا۔ اب بھی سمجھ جاو۔ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں۔اسی نظام پر دنیا قائم ہے۔

شیئر: