Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کائٹ فلائنگ کلب کے زیر انتظام بسنت فیسٹیول کا انعقاد

    ریاض ( ذکاء  اللہ محسن)   فلائنگ کلب کی جانب سے سالانہ بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی فیمیلیز کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی پتنگیں اڑائیں ۔ کچھ نے بوکاٹا کیا اور کچھ ناکام ہوئے۔ فیسٹیول کے شرکاء  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کو  زندہ دلی سے گزارتے ہیں ۔ کلب کے صدر ادیب نے بتایا کہ ہمارا کلب پچھلے 17 برسوں سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانی کمیونٹی کیلئے جشن بہاراں،  بسنت میلوں کا اہتمام کرتا آ رہا ہے جس میں ہر سال لوگ اپنے دوستوں، عزیزوں اور فیملی کے ساتھ دوسرے شہروں سے بھی خصوصی طور پر شرکت کیلئے آتے ہیں۔ فیسٹیول کے دیگر منتظمین جن میں چیئرمین پتنگ باز کلب شاہد مغل، جنرل سیکریٹری شفیق منا، سیکنڈ سیکریٹری محمد زوہیب، الیاس بٹ، فاروق بٹ، ڈاکٹر رانا نعیم، مٹھو، شعیب، فہد، وقاص، ناصر، احمد، مرزا، وقار، ارسلان، احسان، خالد، فضل، فواز، عمران، شہزاد، منصور، یاسر ملک اور پولا سنیارا نے کہا کہ یہ ایک بہترین تفریح ہے۔ فیسٹول میں پاکستانی کھانوں کے مختلف  اسٹال بھی لگائے گئے اور باربی کیو کا انتظام بھی کیا گیا جسے لوگوں نے بہت سراہا۔

شیئر: