Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام CCNAٹریننگ کا انعقاد

محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام ہونے والی CCNAٹریننگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ CCNAٹریننگ کا انعقادنومبر اور دسمبر 2017 میں کیا گیا، جس میں مختلف قومیتوں کے افراد نے شرکت کی۔ ٹریننگ کے شرکاءنے اسے انتہائی مفید اور موثر قرار دیا اور PEFKٹیم کو اسکے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ دو ماہ کے دورانیے پر مشتمل اس کامیاب ٹریننگ کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کویت کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں تمام شرکاءکو ٹریننگ میں شرکت کے سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ 
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ PEFKکے جنرل سیکرٹری محمد عرفان شفیق نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے PEFKکی ٹیم کے تمام ممبران اور بالخصوص PEFKآئی ٹی ڈویژن کو CCNAٹریننگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کمیونٹی کے لیے روزگار کے حصول میں معاونت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے ٹیم شبانہ روز مصروف عمل ہے اور CCNAٹریننگ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کامیاب کاوش ہے، جسکے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے PEFKآئی ٹی ڈویژن کے انچارج اختر نوید، انسٹرکٹر طاہر محمود، شکیل مرتضی اور ٹریننگ کوآرڈینیٹر محمد عمران خان کی کاوشوں کو سراہا، جن کی محنت، لگن اور رہنمائی سے اس ٹریننگ کا کامیاب انعقادممکن ہوا۔ 
کویت کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
شعبہ آئی ٹی کے انچارج اختر نوید نے کہا کہ ہم ان شااللہ 2018میں آئی ٹی کے شعبہ میں مختلف ٹریننگ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ٹریننگ انسٹرکٹر طاہر محمود اور شکیل مرتضی نے کہا کہ مختلف قومیتوں کے افراد کی شرکت، دلچسپی اور اظہار اطمینان اور ٹریننگ کے اختتام پرتاثرات ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزاءہیں۔ PEFKکے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دو ماہ جاری رہنے والی ٹریننگ کا کامیاب انعقاد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ہم ٹریننگ میں تعاون کرنے پر کریٹو کوچنگ سنٹر کے مشکور ہیں۔ ٹریننگ کوآرڈینیٹر محمد عمران خان نے CCNA ٹریننگ کو انتہائی موثر اور خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں منفرد ٹریننگ کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس
 اسکے بعد ٹریننگ کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاءملک نعمان، محمد علی، محمد عمران نذیر، محمد بلال و دیگر نے اپنے تاثرت سے آگاہ کیا۔ آخر میں دعا کی گئی اور تقریب کا اختتام پر تکلف عشائیہ پر ہوا۔
 

شیئر: