Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13سالہ بچی نے تھریسا مے کا انٹرویو لے لیا

لندن .....  بعض بچوں کی خواہشات اتنی عجیب و غریب انداز میں پوری ہوجاتی ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔ بچے جتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہا جاتا ہے کہ وہ اتنے ہی بڑے خواب دیکھتے ہیںاور عزائم رکھتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی ایک 13سالہ باہمت بچی نے کر دکھایا  ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے وزیراعظم تھریسا مے کو فون کرکے اپنی خواہش کاا ظہار کیا تھا جس کے جواب میں وزیراعظم نے کسی تاخیر کے بغیراسے تھوڑی دیر کے لئے انٹرویو کرنے کا وعدہ کرلیا اور پھر اسے یہ موقع فراہم بھی کیا۔ چند  منٹ کے انٹرویو  کے بعد 13سالہ ولوگر کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے گھر کے دوسرے ساتھی ہمیشہ اس کے بڑے عزائم و ارادوں کا مذاق اڑاتے تھے اورکہتے تھے کہ یہ صرف سوچ رکھتی تھی۔ جو کچھ سوچتی ہے وہ ممکن نہیں مگر وہ اب بیحد پرعزم ہوگئی ہے۔ نکی للی نامی اس بچی نے وزیراعظم کا جو انٹرویو لیا ہے وہ سی بی بی سی کے مارننگ شو میں پیش کیاگیا جسے لوگوں نے بیحد شوق سے دیکھا۔ نکی نے انٹرویو کے دوران وزیراعظم سے کہا کہ وہ گاجر کے بہت اچھے  کیک بناتی ہے اور اگر وہ اچھا سمجھیں تو وہ انکے لئے یہ کیک بنائیں۔ وزیراعظم نے بیحد خوشی کے ساتھ اسکا شکریہ ادا کیاتاہم وقت کی کمی بتا کر انہوں نے بات ختم کردی۔نشر ہونے والے انٹرویو کی جو تصاویر جاری ہوئی ہیں ان سے پتہ چلتاہے کہ نکی للی کا چہرہ ورم کی وجہ سے کسی حد تک عجیب لگ رہا ہے۔ مگر وزیراعظم نے اسی وجہ سے بچی کی دل شکنی نہیں کی تاکہ  اسکا حوصلہ بڑھے۔

شیئر: