منگل 10 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 67 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز اس کی قیمت 279 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 57 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 14 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 47 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 51 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 51 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 3 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 85 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 30 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 35 پیسے رہی۔