Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت جاری رہنے کا امکان ہے

واشنگٹن.... امریکی انٹیلی جنس اداروں نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ اس سال ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن اور آئندہ بھی روسی مداخلت جاری رہیگی۔ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ڈان کوٹس نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بتایا کہ 2016ءکے انتخابات میں روس نے انتخابات میں مداخلت کی۔ واضح رہے کہ سینیٹ کمیٹی دنیا بھر میں لاحق خطرات کے بارے میں بحث کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ سرد جنگ کے بعد اب بین الریاستی تنازعات کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ کورٹس کے علاوہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بھی قانون سازوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکہ کو اس وقت سائبر سے بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

شیئر: