Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب نیشنل بینک میں11500کروڑ روپے کےگھپلے کا انکشاف

    نئی دہلی ۔۔۔۔۔ ملک کے دوسرے سب سے بڑے قومی بینک پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی)  کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرانزکشن کے ذریعہ چنندہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی تحقیقات  انفورسمنٹ ایجنسی کررہی ہے۔آج صبح پنجاب نیشنل بینک نے ممبئی برانچ میں 11500 کروڑ روپے سے زیادہ کے گھپلےکا انکشاف کیا۔ پی این بی نے اس سلسلے میں کسی کا نام ظاہر نہیں کیاتاہم بینک نے یہ وضاحت کی کہ اس سلسلے میں انفورسمنٹ ایجنسی کو تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔واضح ہوکہ پنجاب نیشنل بینک پہلے سے ہی  فرضی ترسیل زرکی بابت چھان بین کررہا ہے اور گزشتہ ہفتہ سی بی آئی نے کہا تھا کہ اس نے بینک کی شکایت پر ارب پتی جویلر نیرو مودی کے خلاف تحقیقات شروع کررکھی ہے ۔1.8ارب ڈالر کے گھپلے کا اثر پی این بی کے حصص پر بھی  پڑا اور اس کے حصص کی قیمت 8 فیصدتک گر گئی جس سے سرمایہ کاروں کے 3000 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

شیئر: