Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کی کٹ لاونچنگ کی رنگارنگ تقریب

لاہور : پاکستان سپر لیگ چیمپیئنز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کردی۔ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی جانب سے ہونیوالی تقریب نے شرکاءکے دل جیت لئے۔تقریب میں پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ، صدر ظہیر عباس،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی، سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل تھری کےلئے کٹ کی لانچنگ ہوئی تو شائقین کرکٹ کا جوش و خروش انتہا پر پہنچ گیا۔ پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی۔ جس کے بعد معروف راک بینڈ کال نے پشاور زلمی کا آفیشل گانا ہم زلمی پیش کیا  تو شرکاء داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی۔پشاور زلمی اور جاوید آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔  لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ نجم سیٹھی نے جاوید آفریدی کو سب سے متحرک فرنچائز اونر بھی قرار دیا۔  جاوید آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل پاکستانیوں کےلئے خوشی کا باعث ہے۔  وہ پی سی بی ، شہریار خان ، نجم سیٹھی اور تمام فرنچائز اونرز کے ساتھ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شیئر: