Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18فیصد چھوٹے اداروں کی مالک ، خواتین

جازان .... چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کی اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مملکت بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5لاکھ14ہزارادارے سعودی خواتین چلا رہی ہیں۔ یہ کل اداروں کا 18فیصد ہیں۔ سب سے زیادہ تجارتی سرگرمیاں قصیم ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ نجران کا نمبردوسرا اور حائل کا تیسرا ہے۔ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے اداروں پر 500ارب ریال لگے ہوئے ہیں۔65لاکھ غیر ملکی کام کررہے ہیں۔مجموعی طور پر 10لاکھ سعودی شہری ان اداروں سے جڑے ہیں۔ جلد ہی 900نئے اداروں کے قیام کا اعلان کیا جائیگا۔
 
 

شیئر: