Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، مملکت میں 2ایٹمی پلانٹ کے قیام کا خواہاں

ریاض ..... روس کے وزیر توانائی نے ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے عالمی تیل منڈی میں توازن کی بحالی اور سعودی عرب و روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی قیادت عالمی تیل منڈی میں فاضل ذخیرہ کم کراکر منڈی میں توازن پیدا کرسکتی ہے۔ روسی وزیر نے مملکت میں 2ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش سعودی قیادت تک پہنچائی۔سعودی عرب 2018ءکے دوران اس سلسلے میں روس کےساتھ معاہدے کا پروگرام بنا رہا ہے۔
 
 

شیئر: