اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمراں عدلیہ پر دباو ڈال کر این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سز ا سے بچنے کے لئے ڈرامے ہو رہے ہیں۔ کرپٹ مافیا ایک دوسرے سے ملا ہوا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے۔ عوام کا کام ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔ اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا۔ علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ انہوں نے حکومتی امیدوار کے خلاف 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی۔اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لئے بڑا سوالیہ نشان ہے۔