Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے: پاکستان

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد اس پیش رفت کے تسلسل میں تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں منعقد ہوں گے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے نمائندے شرکت کریں گے، جبکہ پاکستان اور قطر بطور ثالث اپنا کردار ادا کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ثالثی کے اپنے کردار کے تحت اس عمل کو آگے بڑھانے میں سہولت فراہم کرتا رہے گا، تاکہ ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت طے پانے معاہدے پر پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔
تاہم تینیکی مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی مذاکرات کی کامیابی پر غیریقنی کے بادل لہراتے نظر آرہے ہیں۔
اتوار کو اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر جنگ بندی کے باوجود حملے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کی مشترکہ عسکری کمان نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے۔ بیان میں اسرائیلی حملوں اور امریکہ کی ’بد نیتی‘ اور ’واضح طور پر معاہدے کی خلاف ورزی‘ کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
اس کے کچھ دیر بعد سرکاری نشریاتی ادارے نے اعلان کیا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم ’کچھ ہی دیر میں‘ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہی ہے، یہ وہ دورہ ہے جو اصل میں جمعہ کو ہونا تھا۔ تاہم ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات میں کسی پیش رفت کا امکان نہیں۔
 اس دوران ان مذاکرات مین اہم ترین ثالث پاکستان کے وزیر داخلہ مذاکرات کو بچانے کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اور وزیرخارجہ عباس عراقچی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔

شیئر: