Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورمیں عمارت منہدم، 3افراد ہلاک، 7زخمی

    بنگلورــ۔۔۔۔۔ بنگلور میں کسون ہلی سرجا پور روڈ پر واقع عمارت منہدم ہونے سے 3افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس افسران، فائربریگیڈ اور بچاؤو راحت رسانی کی ٹیمیں جائےحادثہ پر پہنچ گئیں اور عمارت کے ملبے سے لوگوں کو باہر نکالنے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانےکا کام شروع کردیا۔ حادثے میں مرنیوالوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔بنگلور کے وزیر ترقیاتی امور کے جے جارج نے بتایا کہ حادثےکے مقام پر ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے اہل خانہ سےاظہار افسوس کیااورکہا کہ عمارت کے منہدم ہونے کے اسباب جاننے کیلئے تمام پہلوؤں سےجائزہ لیا جارہا ہےاس ضمن میں جو بھی قصور وار پایا جائیگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: