Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے‎

پیاز کاٹنے کے بعد  ہاتھوں سے آنے والی بو ناگوار محسوس ہوتی ہے . اسے دور کرنے کے لیے پیاز کاٹنے کے بعد گیلے  ہاتھوں پر تھوڑا سا نمک ڈال کر  اچھی طرح مل لیں .  تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں . بدبو دور ہو جائے گی . 
پیاز کھانے کے بعد  منہ سے آنے والی بو دور کرنے کے لیے سوکھے دھنیے کے  دانے چبا لیں یا چوس لینے سے بھی بو دور ہو جاتی ہے . 
پیاز کے عرق میں روئی بھگو کر ناک پر رکھیں اور سانس لیں تو زکام جاتا رہے گا .
چھری ، چاقو یا کسی برتن میں پیاز کی بو بس جائے تو اسے دور کرنے کے لیے لیموں کا استعمال سب سے بہترین ہے .  پانی میں لیموں کے چند قطرے ملا کر برتن اس میں ڈال دیں  اور کچھ دیر پڑا رہنے دیں . بعد میں صاف پانی سے دھو لینے سے بو دور ہو جائے گی . 
اسے بھی پڑھیں:ایکسپائرڈ پرفیوم کا استعمال

شیئر: