Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذاکرات کیلئے رضامندی کو ہرکمزوری نہ سمجھا جائے، طالبان

کابل۔۔۔ افغان طالبان نے افغانستان میں جاری جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کا عندیہ دینے کی وضاحت کی ہے اورکہاہے کہ مذاکرات کے لیے رضا مندی کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ افغانستان کا مسئلہ امن مذاکرات کے لیے ذریعے حل کرنا ہماری ترجیح میں شامل ہے، طالبان صحت مندانہ پالیسی اور مذاکرات کے ذریعے ہر مسئلہ حل کرسکتے ہیں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کے پرامن حل کے لیے ان کی رضامندی اور مثبت کردار کو ہرگز کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔

شیئر: