Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ اور سبھی وزراء خود جمع کرائینگے انکم ٹیکس

چنڈی گڑھ۔۔۔۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی صدارت میں تمام وزراء نے رضاکارانہ طور پر انکم ٹیکس ادا کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ۔ارکان اسمبلی کے ذریعے انکم ٹیکس کی بذات خود ادائیگی کے بارے میں حتمی فیصلہ ارکان اسمبلی کے مشورے سے کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا اس وقت انکم ٹیکس حکومت کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے جس کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریاست ملک کی شاید واحد ریاست ہے جہاں تمام وزراء اور ارکان اسمبلی کا انکم ٹیکس حکومت کے ذریعے ادائیگی کا نظام قائم ہے۔اس سے حکومت کو 11.08کروڑ روپے کا مالی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: