Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم سیریز اورسپر لیگ ملائیشیا میں کرانے پر غور کررہے ہیں، نجم سیٹھی

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مستقبل میں ہوم سیریز اور پی ایس ایل کےلئے متبادل جگہ پرغور شروع کردیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کے گراونڈز دیکھنے جا رہے ہیں اور اگر ملائیشیا سے معاملات طے پا گئے توہمارا آدھا خرچ کم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر یو اے ای میں دوسری لیگز ہوں گی تو ہمارے لئے وہاں کھیلنا مشکل ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیڈیمز کےلئے طویل المد تی معاہدے کی شرائط رکھنے کے بعد پی سی بی نے مستقبل میں ملائیشیا کے بارے میں غور شروع کردیا۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی ہوم سیریز اور پوری ’پی ایس ایل ‘ پاکستانی اسٹیڈیمز پر ہوں گی لیکن اب جب یو اے ای میں جنوری میں افغانستان اپنی لیگ اور امارات کا بورڈ بھی لیگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو پی سی بی کے لئے یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے۔ ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دیے ہیں تاہم ایک دو فرنچائزز کے ذمہ ابھی کھلاڑیوں کی آدھی فیس باقی ہے۔

شیئر: