Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کینیڈا پہنچ گئی

آٹوا۔۔۔کینیڈا کے طلبہ و طالبات نے یارک یونیورسٹی سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کے ایک عہدیدار کارن روڈ مین نے بتایا ہے کہ20 عوامی تنظیمیں تحریک میں شامل ہیں جبکہ 30دیگر نے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن پسند گروپ، مذہبی تنظیمیں اور بعض یہودی تنظیمیں بھی اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں اسرائیل کے تجارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کی مختلف مہمیں چلائی گئی ہیں اور انہیں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ بی ڈی ایس کے سینیئررکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اس بائیکاٹ کی تحریک کو دبانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے تاہم اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔واضح ر ہے کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس میں 173 کے قریب غیر سرکاری تنظیمیں اور تجارتی و تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی بحریہ کے حملے

شیئر: