Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے تمام بڑے صنعتکار پیسے لے کر چلے گئے، اکھلیش یادو

لکھنو..... اتر پردیش کے سابق وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ غازی پورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے صنعت کار پیسے لے کر چلے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی امیر کا نام ہے،کسی غریب کانام نہیں ہوسکتا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت پر عوام کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت مسلسل عوام کو دھوکہ دیتی آرہی ہے۔ بی جے پی حکومت میں نوکری نہیں۔ انہوں نے یوگی حکومت کے بجٹ کو غریب مخالف قرار دیا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے بجٹ میں غریبوں کےلئے کچھ نہیں ۔ بی جے پی حکومت کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا،حکومت چاہتی ہے کہ امتحان میں نقل نہ ہونا، لیکن گورنر صاحب کی تقریر میں نقل کی گئی۔ تقریروں میں ایس پی کا کام نقل کیا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت سماجوادی حکومت کے کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ رہی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ سبھی پارٹیاں اتحادکےلئے ایک ساتھ آئیں۔

شیئر: