Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ اور سیرت پر ڈیجیٹل لائبریری

مدینہ منورہ.... سیرت طیبہ، غزوات، مسجد نبوی شریف اور مدینہ منورہ کی تاریخ پر فلمیں او رڈیجیٹل لائبریری تیار کرلی گئی ۔ مدینہ منورہ ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 20سے زیادہ کتابیں اور مختلف قسم کی فلمیں مدینہ منورہ کے تمدن اور تہذیب پرجاری کردی گئی ہیں۔ ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا بھرپور تعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فلمیں اور ڈیجیٹل لائبریری عربی سمیت انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشی، اردو اور ترک زبانوں میں تیار کی گئی ہیں۔

شیئر: