Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائپ لائن کے راستے اسلحہ ا سمگل کرنے کی سازش ناکام

عمان۔۔۔ اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے ساتھ بچھی ہوئی تیل کی ایک غیر استعمال شدہ پائپ لائن کے ذریعے اسلحہ ، منشیات اور دہشتگرد اسمگل کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔ اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک افسر نے کہا کہ دہشتگردوں اور منشیات کے اسمگلروں کے ایک گروپ نے اردن اور شام کی سرحد پر واقع ایک مکان لے رکھا تھا اور اسکے نزدیک انھوں نے طویل عرصے سے استعمال نہ ہونے والی بین العرب پائپ لائن تک کئی سرنگیں کھود لی تھیں ۔ وہ اسے ہتھیاروں اور منشیات کی ا سمگلنگ اور دہشت گردی کے حملوں کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔اردنی حکام نے سرحد ی علاقے میں ان سرنگوں کو تباہ کرنے اور فوج کے انجینیئرنگ یونٹوں کو تیل کی اس پائپ لائن کو اکھاڑنے کا حکم دیا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی اور اسمگلر یا دہشت گرد اس کو تخریبی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں :ترکی، داعش کی حامی شامی خاتون پر فرد جرم کی استدعا

شیئر: