Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اخراجات سے سعودی حکومت کو 4برسوں میں1.3گنا فائدہ ہوگا،عالمی مالیاتی فنڈ

ریاض ..... عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ4 برسوں کے دوران سعودی حکومت کو سرکاری اخراجات پر 1.3گنا فائدہ ہوگا۔2018 ءکے دوران سعودی قومی مجموعی پیداوار کی شرح نمو 4.4فیصد متوقع ہے۔2.66ٹریلین ریال کی آمدنی ہوگی۔ 2018 ءکے دوران سرکاری اخراجات میں 8.6فیصد اضافہ ہوگا۔ اخراجات 929.3ارب ریال تک پہنچ جائیں گے۔ الریاض اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سعودی عرب میں آئندہ 5برسوں کے دوران شرح نمو مسلسل بڑھے گی۔ 2021ءکے دوران سرکاری اخراجات پر فائد ہ 1.32پوائنٹ ہوگا اور 2020ءکے دوران 1.34پوائنٹ اضافہ متوقع ہے۔ سعودی ماہرین اقتصاد کا کہناہے کہ اقتصادی اصلاحات اور بدعنوانی کا انسداد نمایاں ترین اسباب ہیںجن کی بدولت اخراجات پر فائدہ ہوگا۔ ماہرین نے توجہ دلائی کہ شاہ سلمان نے سرکاری اداروں پر ٹھیکیداروں اور تاجروں کے بقایا جات کی فہرست تیار کرکے پہلی فرصت میں ادائیگی اور آئندہ حقوق بروقت ادا کرنے کی جو ہدایت جاری کی ہے اسکے خوشگوار نتائج برآمد ہونگے۔

شیئر: