Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور دیگر ملکوں کا لیبیا کے پہلے یونیفائیڈ بجٹ کا خیرمقدم

لیبیا ئی رہنماوں کے درمیان اکنامک کوآرڈینیشن کے لیے اہم قدم ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے لیبیا کے یونیفائیڈ بجٹ پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں لیبیا کا پہلا قومی بجٹ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب، قطر، امریکہ، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، مصر، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے اتوار کو مشترکہ بیان میں کہا کہ’ 11 اپریل کو دستخط مغربی اور مشرقی لیبیا کے رہنماوں کے درمیان اکنامک کوآرڈینیشن بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔‘
’یونیفائیڈ بجٹ کے مکمل نفاذ سے لیبیا کے مالی استحکام،  دینارکی قدر، لیبیا کی عوام کی قوت خرید، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نفاذ میں مدد کے ساتھ لیبیا کے اہم ٹیکنو کریٹک انسٹی ٹیوشنز کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، جن میں سینٹرل بنک آف لیبیا، نیشنل آئل کارپوریشن اور لیبیا آڈٹ بیورو شامل ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے ان کے تعمیری انداز کو سراہتے ہیں، جو لیبیا کے لیے اتحاد، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یونیفائیڈ بجٹ میں اس سال نیشنل آئل کارپوریشن کا پہلا آپریشنل بجٹ اور توانائی کی پیداوار بڑھانے کےلیے فنانسگ شامل ہے، ان فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کی دفعات شامل ہیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ’ تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ، لیبیا کے عوام اور ان کے بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے زیادہ خوشحالی کا باعث بنے گا، علاقائی اور بین الاقوامی انرجی سکیورٹی میں معاون ثابت ہوگا۔‘
بیان میں لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن اور اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ  کے روڈ میپ کےلیے سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔

 

شیئر: