سعودی وزیر توانائی اور وزیر خارجہ سے انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات
اتوار 19 اپریل 2026 20:49
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، انرجی سکیورٹی اور انرجی سپلائیز میں استحکام کےلیے کوششوں کی سپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیٹ ڈوول کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
