Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز جون میں ڈے/ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کریگا

 
جمیکا :ویسٹ انڈیز رواں برس جون میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تاریخی میچ23 جون سے بارباڈوس میں شروع ہو گا۔ آئی لینڈرز 10 برس بعد کیریبیئن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار 2008 میں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جو1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی ۔ اعلان کردہ شیڈول کے تحت سری لنکن ٹیم 30 مئی کو دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی ، اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک ٹرینیڈاڈ، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: