Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیرہویں چولستان جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

 
چولستان:قلعہ دراوڑ میں ہونے والی تیرہویں چولستان جیپ ریلی دفاعی چیمپیئن نادر مگسی نے جیت لی۔اس جیپ ریلی میں خواتین ڈرائیور بھی شامل تھیں اس کیٹگری میں تشنا پٹیل نے یہ ریس جیتی ۔ چولستان جیپ ریلی کا فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہو ا جس میں نادر مگسی نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ گزشتہ روز ان کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے نادر مگسی اس حادثہ میں زخمی ہونے سے بچ گئے تھے۔ صاحبزادہ سلطان جو ریس کے تیسرے مرحلے میں شائقین کی توجہ کا مرکز رہے اور سب سے پہلے فنشنگ لائن پر پہنچے تھے وہ آخری مرحلے کی جیپ ریلی میں7منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کیٹگری میں تشنا پٹیل نے 110 کلومیٹر کا مشکل فاصلہ 2 گھنٹے 40 منٹ میں طے کیا۔ اسٹاک کٹیگری میں عاصمہ دوسرے اور مومل خان تیسرے نمبر پر رہیں۔ شائقین نے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیتنے والے ڈرائیوروں کو مبارکباد پیش کی۔ 

شیئر: