Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں اونٹوں کی نیلامی کا تیسرا ایڈیشن

نایاب اونٹوں کی نیلامی کے ساتھ ثقافتی ورثے کی مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ اونٹوں کی نیلامی کا تیسرا ایڈیشن آج الحناکیہ گورنریٹ میں شروع ہوگا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیلامی میں اونٹوں کے مالکان، شائقین اور مختلف سرکاری ادارے شرکت کریں گے۔
اس نیلامی میں تجارتی خرید و فروخت اور نایاب اونٹوں کی نیلامی کے ساتھ ثقافتی ورثے کی مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی جن میں روایتی فنون، شعری نشستیں، ویٹرنری کلینکس اور خاندانی کاروبار شامل ہیں جو مملکت کے اونٹوں سے وابستہ ورثے کو اجاگر کرتے ہیں۔

شیئر: