Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ایمسٹرڈیم:سوئٹزرلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔یہ کامیابی گریگر دمترو کو شکست دے کرحاصل کی اور ٹینس کی عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ فائنل میں فیڈرر نے ٹینس کی عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر کے دمتری کو 6-2، 6-2 کے اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا۔ فتح کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ٹینس رینکنگ میں دوبارہ پہلے نمبر پر آنا ناقابل یقین ہے۔ یہ میری زندگی کے بہترین لمحوںمیںسے ایک ہے۔فیڈرر فروری 2014 میں پہلی بار ٹینس رینکنگ پر پہلے نمبر پر آئے تھے۔انہوںنے تیسری بار روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ یہ ان کے کیریئر کا 97 واں ٹائٹل ہے۔ فیڈرر نے 36 برس کی عمر میں نمبر ون ہو کر ٹینس کی تاریخ میں عمر رسیدہ کھلاڑی فاتح کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، انھوں نے ویمنز کھلاڑی سیرینا ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا جنھوں نے 35 سال کی عمر میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔راجر فیڈرر نے 1998 میں پروفیشنل ٹینس کھیلنا شروع کی اور 2002 سے نومبر 2014 تک وہ مسلسل دنیا کے ٹاپ 10میں شامل رہے۔

شیئر: