Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن دوست کے ساتھ فرار، دولہا کرتا رہا انتظار

رائے بریلی ۔۔۔۔اتر پردیش میں رائے بریلی میں شادی کی رسموں کے بیچ دلہن کے اپنے دوست کے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد باراتیوں میں کہرام مچ گیا۔پوری بارات بغیر دلہن اور شادی کے واپس چلی گئی۔لڑکی کے والد نے گاؤں کے 2نوجوانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارات لڑکی کے گھر پہنچی تو باراتیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔شادی کی رسمیں شروع ہوگئیں،دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے ، منڈپ میں شادی مکمل کرنے کیلئے ہندورسم کے مطابق 7پھیرے لینے کی تیاری ہورہی تھی کہ اسی دوران دلہن منڈپ سے اٹھ کر گھر میں گئی اور وہاں سے فرار ہوگئی۔تلاش بسیار کے بعد کہیں اس کا سراغ نہیں ملا ۔ صبح تک انتظارکرنے کے بعددولہا بغیر دلہن کے واپس لو ٹ گیا۔
مزید پڑھیں:- - - شادی کے بعد شوہر سے پہلا وعدہ؟

شیئر: