Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: مسلح داعشی کی چرچ پر فائرنگ،5ہلاک

 ماسکو.... روس میں گرجا گھر پر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روس کے شہر زلار میںایک مسلح شخص نے آرتھوڈوکس چرچ پر فائر نگ کر دی،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور ایک خنجر اور رائفل سے لیس تھا۔ہلاک ہونے والی تمام خواتین تھیں ۔ زخمیوں میں 2 پولیس افسر شامل ہیں۔ ملزم نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چرچ کے دروازے بند کردیئے جس کیوجہ سے وہ اندر داخل نہ ہوسکا ورنہ زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 22 سال تھی،تاہم اس کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہ حملہ آور ان کی خلافت کا سپاہی تھا جسکا نام خلیل الداغستانی ہے۔ عسکریت پسند داعش تنظیم کی جانب سے واقعہ سے قبل ریکارڈ شدہ حملہ آور کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ داعش کے جھنڈے کےساتھ بیٹھا ہوا ہے۔ 
 
 

شیئر: