Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان جہاں پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر کھیت اور بستیاں آباد ہیں

یہ مناظر مقامی باشندوں کی تعمیراتی مہارت کی عکاسی کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
 جازان ریجن کی فیفا کمشنری میں پہاڑی ڈھلوانوں پر قائم سیڑھی دار کھیت علاقے میں انسان اور اس کی زمین کے گہرے تعلق کو بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق علاقے میں یہاں کے باشندوں نے پہاڑوں کی ڈھلوانوں کو تراش کر مختلف سطحوں میں تبدیل کیا۔ انہی کے گرد اپنے گھر بسائے جو مقامی باشندوں کی تعمیراتی مہارت کی عکاسی کرتے ہیں۔
فیفا کمشنری کے سیاحتی اور ثقافتی منظرنامے میں یہ سیڑھی دار کھیت ایک نمایاں خصوصیت کے حامل ہیں جو سیاحوں کو پہاڑی طرزِ زندگی اور طرزِ تعمیر سے روشناس کراتے ہیں۔
یہاں کی بستیاں اور مختلف سطحوں پر پھیلے کھیت ایک ایسا خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں جو وقت کے ساتھ مقامی معاشرے اور اس کے ماحول کے باہمی تعلق کو نمایاں کرتا ہے۔ ڈھلوانوں پر کھیت اور گھر ایک خاص ترتیب سے آباد ہیں جو اس علاقے کی ثقافتی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

فیفا کمشنری کی  ڈھلوان نما زرعی سیڑھیاں آج بھی علاقے کے ثقافتی ورثے اور اجتماعی یادداشت کا حصہ ہیں۔ یہ مقامی باشندوں کے اپنی زمین سے تعلق اور اس سے استفادے کے روایتی طریقوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں جبکہ بستیوں اور پہاڑی بلندیوں کے درمیان ان کی تہہ در تہہ ترتیب علاقے کے قدرتی منظر ایک منفرد و مثالی شناخت عطا کرتی ہے۔

 

شیئر: