Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8 لاکھ مربع میٹر حکومتی اراضی سے قبضہ ختم

مدینہ منورہ ..... بلدیہ نے 8 لاکھ 11 ہزار مربع میٹر حکومتی زمین پر ناجائز قبضے ختم کروالئے۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے مختلف علاقے جن میں قباء، العوالی ، احد، البیداء، العیون ، العاقول ، الفریش اور الصویدرہ شامل ہیں پر لوگوں نے حکومتی اراضی پر ناجائز طورپر قبضہ کر کے تعمیرات کر لی تھی ۔ بلدیہ کی ٹیموں نے پولیس کے تعاون سے ناجائز قبضے کو ختم کرکے تجاوزارت مسمار کر دیں۔ 
مزید پڑھیں:۔ واٹر فیکٹریاں: خلاف ورزی پر 50لاکھ ریال کا جرمانہ

شیئر: