Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے مقامی سرمایہ کاروں کےلئے مراعات ، 4 غیر ملکی کارکن والے اداروں پر اضافی فیس ختم

جدہ..... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں سعودائزیشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کےلئے” جاب بینک“کی مدت میں 45دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اضافی میعاد کے دوران مقامی تاجروں اور صنعت کاروں کو بیرون ملک سے کارکن لانے کےلئے ویزوں کا اجراءنہیں کیا جائے گا ۔ المدینہ اخبار نے وزارت محنت کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مملکت کی مارکیٹوں میں سعودائزیشن کے عمل کو بہتر بنانے کےلئے متعدد قوانین مرتب کئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں موبائل اور ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں مکمل سعودائزیشن کے بعد سونے کے زیورات فروخت کرنے والی مارکیٹوں میں مقامی نوجوانوں کو متعین کرنے کے لئے ٹائم فریم جاری کیا گیا ۔ مقررہ مدت کے خاتمے کے بعد وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے سونے کی مارکیٹوں میں تفتشی کارروائیوں کا آغاز کیا تاکہ سعودائزیشن کے قانون پر عمل کروایا جاسکے ۔ وزار ت کی جانب سے مملکت کی مارکیٹوں میں متعدد شعبوں کو سعودیوں کےلئے مخصوص کیا گیا ہے اس دوران وزارت نے "جاب بینک " کی سہولت لانچ کی تھی جس کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاتا ہے ۔ وزار ت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہلت کے دوران پیشوں کےلئے جن پر مقامی افراد میسر نہیں بیرون ملک سے افرادی قوت درآمد کرنے کےلئے ویزوں کا اجراءبھی بند کر دیا گیا تھا ۔ " جاب بینک " کے لئے دی جانے والی اضافی 45 دن کی مہلت کے بعد مخصوص پیشوں پر ویزوں کا اجراءبحال کر دیا جائیگا ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ وزرات کی جانب سے ایسے سعودی چھوٹے سرمایہ کارجو کسی اور روزگار سے منسلک ہیں اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کےلئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم از کم ایک سعودی کارکن کو روزگار فراہم کریں ۔ وزارت محنت کے قانون کے مطابق چھوٹے سرمایہ کار جن کے پاس 4 غیر ملکی کارکن ہیں اور وہ خود بھی اپنے کاروبار سے منسلک ہیں انہیں غیر ملکی کارکنوں پر عائد فیس سے معاف کر دیا گیا ہے تاکہ بہتر طور پر اپنے کاروبار پر توجہ دیں ۔ وزار ت محنت نے سعودائزیشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کےلئے پیشوں کی تبدیلی کا نظام بند کیا ہوا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔ واضح رہے آئندہ ہجری سال کے آغاز سے مزید 12 پیشے غیر ملکیوں کے لئے منع ہو جائیں گے جن پر صرف سعودیوں کو روزگار فراہم کیاجائےگا ۔ دریں اثناءمکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے الاحساءکمشنری میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین عبداللطیف العرفج نے کہا کہ وزار ت محنت مملکت کے وژن 2030 کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کررہی ہے ۔ اس ضمن میں وزیر محنت نے ایوان صنعت و تجارت کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودائزیشن کے قانون پر سختی سے عمل کیاجائے گا ۔ 
مزید پڑھیں:۔ واٹر فیکٹریاں: خلاف ورزی پر 50لاکھ ریال کا جرمانہ
 

شیئر: