Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ جونیئر پراپرٹی فروخت کرنے کیلئے دہلی پہنچ گئے

    نئی دہلی- - -  - ٹرمپ خاندان کے رہائشی منصوبوں میں مہنگی جائیدادیں خریدنے کے خواہشمند لوگوں کو ترغیب دینے کیلئے ایک منفرد پیشکش کی جا رہی ہے اور یہ پیشکش ہے امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کے ساتھ شام گزارنے کا موقع دیا جائیگا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر ہند کے ایک ہفتے کے دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں ۔اشتہارات میں ٹرمپ جونیئر کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ جو افراد ٹرمپ رہائشی منصوبوں میں اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے 22 فروری سے قبل بکنگ کرائیں گے اْنہیں ٹرمپ جونیئر کے ساتھ ملاقات اور اْن کے ساتھ ڈنر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گروگرام میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی طرف سے لائسنس کے تحت ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے دو 47 منزلہ رہائشی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ ان عمارتوں کا نام ٹرمپ کے برانڈ پر رکھا گیا ہے اور ان کے رہائشی حصے میں 250 لگژری اپارٹمنٹ ہوں گے جن کی بکنگ 10 لاکھ ڈالر سے 15 لاکھ ڈالر تک میں کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -چیف سیکریٹری سے بدسلوکی کیخلاف افسران کا ہڑتال

شیئر: