Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ریسنگ سیزن کے فائنل میں 12 کپ اور 62 لاکھ ریال کے انعامات

بہترین گھوڑے 12 کپ جیتنے کے لیے مقابلے میں حصہ لیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
طائف گورنریٹ کا کنگ خالد ریس کورس جمعہ اور ہفتے کے دن 19ویں اور 20ویں ریس ایوننگز کے ساتھ 2026 کے طائف ریسنگ سیزن کا اختتام کرے گا جس میں کل 22 ریسیں شامل ہوں گی اور ہر شام 11 ریسیں منعقد کی جائیں گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان ریسوں میں مجموعی طور پر 6.2 ملین یعنی 62 لاکھ سعودی ریال کی انعامی رقم پیش کی جائے گی جبکہ بہترین گھوڑے 12 کپ جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔
جوکی کلب آف سعودی عرب نے طائف کے رہائشیوں اور سیاحوں کو آخری ہفتے کے اس ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے جس میں قومی سرگرمیاں، مہمان نوازی سمیت ریستوران کے ایریا اور عوامی پروگرام شامل ہیں۔
داخلے کے ٹکٹ ویبک ایپلی کیشن کے ذریعے مفت دستیاب ہیں۔

 

شیئر: