Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی امریکی قرارداد ناکام

   اسلام آباد... پاکستان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں ڈالنے کی امریکی قرار داد ناکام ہوگئی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے پر اتفا ق نہیں ہو سکا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میںکہا ہے کہ ہماری کوششیں کامیاب رہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈا لنے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ معاملہ 3 ماہ کے لئے موخر کردیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی ۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے۔ پاکستانی وفد بھی شریک ہے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی پیرس میں موجود ہیں ۔اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں ڈالنے کے لئے قرار داد پیش کی گئی تھی۔ اگر پاکستان کے خلاف فیصلہ ہوجاتا تو ملکی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے تھے۔ پاکستان نے قرارداد کو ناکام بنانے کے لئے دوست ملکوں سے رابطے کئے تھے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے متفقہ قرار داد میں کہا تھا کہ امریکہ اور ہند کی یہ مشترکہ کوشش بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس سے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ بلکہ پاکستان کی معیشت متاثر ہو گی۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں،جنرل باجوہ

شیئر: