Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں تین گاڑیاں ٹکرا گئیں، اماراتی شہریوں سمیت 5 ہلاک

نعشوں کو پولیس ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سلطنت عمان میں جمعے کی صبح  ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ تین اماراتی اور دو عمانی شہری شامل ہیں۔
امارات الیوم کے مطاابق رائل عمان پولیس نے بتایا ظفار گورنریٹ میں ولایہ مقشن کے قریب سلطان سعید بن تیمور روڈ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
 حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے، دو عمانی اور نو اماراتی شہری ہیں، ان میں پانچ بچے شامل ہیں۔
مرنے والوں کی نعشوں کو پولیس ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

شیئر: