Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور جرمنی اہم تجارتی پارٹنر بن گئے

پاکستان اور جرمنی اہم تجارتی پارٹنر بن گئے ہیں جس کے باعث حالیہ ایک سال میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2.6ارب یورو سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ کئی بڑی جرمن کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے جائزہ اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں اربوں یورو کی سرمایہ کاری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کےلئے بھی اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گی جس سے نہ صرف روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ درآمد ی و برآمدی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔ پاکستان اور جرمنی اہم تجارتی پارٹنر ہیں۔ گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان 2.6 ارب یورو کی تجارت ہوئی۔ کئی جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں جبکہ مزید کئی جرمن ادارے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہے ہیں۔جی آئی زیڈ کافی عرصہ سے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں کئی منصوبوں پر ٹیوٹا کے تعاون سے کام جاری ہے جبکہ ان میں مزید توسیع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان کیلئے پیداواری عمر کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس سلسلہ میں کئی ادارے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں اپنی روایتی مصنوعات کی کوالٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی ہائی ٹیک ٹیکنالوجیز کو بھی اپنا نا ہو گا۔ اسوقت جی آئی زیڈ کے تربیت یافتہ نوجوان ملکی اداروں میں خدمات  انجام دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں بھی کام کر رہے ہیں اور اس وقت ان کی ترسیلات سے قومی معیشت کو کافی حد تک سہارا ملا ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

 

 

شیئر: