Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگال : بزرگوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 10فیصد کی رعایت

کولکتہ ۔۔۔۔ مغربی بنگال حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 10فیصد کی چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ ان کی حکومت بزرگوں کی مدد کیلئے مختلف اقدامات کے تحت 2ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کریگی۔ ایک بل میونسپل کارپوریشن اور دوسرا بل پراپرٹی ٹیکس رعایت سے متعلق۔ریاستی بجٹ میں یہ تجویز بھی رکھی گئی ہے کہ کسانوں کو ماہانہ پنشن750روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی جائے ۔ پہلے66ہزار کسانوں کو مانہ وظیفہ دیا جاتاتھا اب حکومت  مزید 34ہزار ضعیف اور نادار کسانوں کو وظیفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔۔۔۔۔۔ٹرمپ جونیئر پراپرٹی فروخت کرنے کیلئے دہلی پہنچ گئے

شیئر: