Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس وجیہہ میں تلخ کلامی

اسلام آباد...الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق سماعت ملتوی کرنے پر جسٹس وجیہہ چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر پہنچ گئے اورکہا کہ انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں۔جسٹس وجیہہ نے کہا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں ان باتوں کے لئے تیار رہنا چاہیے۔چیف الیکشن کمشنر نے وجیہہ الدین اور انکے وکیل کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس وجیہہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ۔ریٹائرڈ لوگ یہاں یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چائے پینے بیٹھے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے میری تضحیک کی۔کیا نوکری اس لئے ملی کہ وہ عوام کے پیسوں پر عیاشی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اب چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں ہونگا۔سردار محمد رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کے اہل نہیں، ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جاونگا۔
مزید پڑھیں:سیاسی رہنما قابل احترام ہیں،چیف جسٹس کی وضاحت

شیئر: