Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارب پتی شخص ویٹرز کا طرز عمل جاننے کیلئے مفلس بن گیا

نیویارک....  انسانی رویہ عجیب چیز ہے۔ کبھی ایک رنگ میں نظر نہیں آتا۔ نظر آجائے تو وقت کے ساتھ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے۔ انسان کا رویہ امیروں کے ساتھ کچھ اور غریبوں کے ساتھ کچھ اور ہوتا ہے۔ یہی وہ المیہ ہے جسکی تہہ تک پہنچنے کیلئے مقامی ارب پتی شخص کوبی پریسن نے ہوٹلوں اورریستورانوں کے ویٹرز کے رویئے اور گاہک سے انکے برتاؤ کا تجزیہ کرنے کا فیصلہ کیا اورانتہائی نادار ،مفلس او ربے گھر شخص کا روپ دھار کر ایک ہوٹل میں جانے کی کوشش کی مگر ویٹرز نے اسکی ظاہری حالت اور غربت دیکھ کر اسے اندر آنے کی اجازت نہیںدی۔ حد یہ کہ بار بار کی منت سماجت کے باوجود ویٹروں کا رویہ نہیں بدلا۔ وہ جلد سے جلد اس مفلس کو وہاں سے بھگانا چاہتے تھے۔ صورتحال دیکھ کر کوبی نے وہاں سے چلے جانے میں ہی عافیت جانی کیونکہ انکا مقصد حاصل ہوچکا تھا تاہم انہوں نے جاتے وقت اپنے ہاتھ میں موجود پرانا بریف کیس کھول کر دکھایا جس میں لاکھوں ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ انکا کہناہے کہ اگر وہ اچھے لباس میں ہوتے  اور چہرے سے امارت کی جھلک نظرآتی تو شاید ان ویٹروں کا رویہ کچھ اور ہوتا۔ بہرحال گھر آنے کے بعد انہوں نے یو ٹیوب پر پھر اپنے اس تجربے کی تفصیلات جاری کیں۔ کہا جاتا ہے کہ  جب وہ وہاں سے نکلنے لگے تو انہوں نے  اپنے ڈرائیور کو ایس ایم ایس کیا تو انتہائی چمکتی دمکتی قیمتی گاڑی رولز رائس لیکر ڈرائیور گیٹ پر پہنچا جس میں وہ بیٹھ کر چلے گئے اور انہیں روکنے والے ویٹرز منہ دیکھتے رہ گئے۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے ایک ہوٹل  میں پیش آیا۔تفصیلات سے پتہ چلتا  ہے کہ ویٹرز نے ا نہیں ہوٹل میں گھسنے سے نہ صرف روکابلکہ انکی توہین کرنے کے انداز سے انہیں روکھے انداز سے مخاطب کیا کہ آگے چلے جاؤوہاں سستا کھانا مل جائے گا یہاں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی تم یہاں کے اخراجات برداشت کرسکتے ہو۔
مزید پڑھیں:- - - - -دنیا کا سب سے بڑا پون بجلی گھر 2027ء تک پیداوار شروع کردیگا

شیئر: