Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی

ڈھاکہ۔۔۔بدھ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزام کے تحت سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ خالدہ ضیاء کے وکلاء نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کی یہ سزا سیاسی بنیاد اور حکومت کے زیر اثر سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے اپیلوں کے ممکنہ اخراج کے بعد خالدہ ضیا کا سیاسی کیرئیر ختم ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ خالدہ ضیا کو کرپشن کے الزام میں 5 سال کی سزا رواں برس 8 فروری کو سنائی گئی تھی۔

شیئر: