Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھر کے کاٹنے پر خارش سے کیسے بچیں ؟‎

بہت سے مچھر  اپنے ساتھ ویسٹ نائل وائرس یا زیکا وائرس لے کر آتے ہیں  اور ملیریا کی وجہ بھی بنتے ہیں  لیکن   زیادہ تر مچھروں کے کاٹنے سے خارش کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں ہوتا  تاہم یہ خارش ہی بذات خود  تکلیف دینے اور پریشان کر دینے کے لیے کافی ہے  .  خوش قسمتی سے ایسے قدرتی نسخے موجود ہیں جو خارش میں فوری آرام پہنچاتے ہیں   اور آپ مچھروں سے بے فکر ہوکر بیرونی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں . 
جب مچھر کاٹتا ہے تو جسم فوراً  کاٹنے والی جگہ پر ہسٹامین بھیج دیتا ہے کیونکہ وہ مچھرکے سلا ئوا کو شناخت نہیں کر پاتا اس کے نتیجے میں شدید خارش شروع ہوجاتی ہے ایسے میں اینٹی ہسٹامین کریم کا استعمال خارش کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے ہسٹامین کے باعث ہونے والی خارش کو ٹھنڈک پہنچا کر بھی ختم کیا جا سکتا ہے اس ضمن میں سرد گولی کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مچھر کے کاٹنے کے باعث بننے والے دانے پر ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی خارش کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ٹوتھ پیسٹ میں موجود مینتھول جلد کو ٹھنڈک  کا احساس فراہم کرتا ہے  .
بیکنگ سوڈے کو پانی میں ملا کر کاٹنے والی جگہ پر لگانا بھی موثر ثابت ہوتا ہے  کیونکہ  یہ الکلائین خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں لہٰذا جلد کی پی ایچ کو معتدل کرکے خارش سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں لیموں کے جوس کو جلد پر لگانا بھی خارش میں فائدہ مند  ہے لیموں کا استعمال جلد پر صرف اس وقت کریں جب آپ اسے کھجانہ چکے ہو ں  ورنہ شدید جلن اور تکلیف  کا باعث بنے گا  . سرکہ ،  لیوینڈر آئیل  ، شہد  اور ایلوویرا کا استعمال بھی جلد  پر ہونے والی خارش اور بے چینی کو ختم کرنے میں انتہائی موثر ثابت ہوتے ہیں.

شیئر: