Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی این بی گھپلہ کیس:18000ملازمین کا تبادلہ

نئی دہلی ۔۔۔۔ پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) میں 1400کروڑ روپے کے گھپلے کے انکشاف کے بعد بینک کے18ہزار ملازمین کا تبادلہ کردیا گیا۔ سی بی آئی کی جانب سے جاری تحقیقات کے بعد دیگر معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔دریں اثناء گیتانجلی گروپ کے منیجر نتن شاہی اور سی ایف اوکپل کھنڈیلوال کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ نتن نے پی این بی کی بریڈی ہاؤس شاخ سے ایل او یو حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی جس کا ریکارڈبینکنگ سسٹم ( سی بی ایس ) میں محفوظ نہیں کیا گیا۔واضح ہو کہ نتن شاہی اور گیتانجلی کے سی ایف او کپل کھنڈیلوال کو بھی 5مارچ تک سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مالیہ اور للت کو ہند لانے کی تفصیلات نہیں بتاسکتے، سی بی آئی

شیئر: