Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیش کے سبھی مودی لوٹ کھسوٹ مچائے ہوئے ہیں، تیجسوی

پٹنہ ۔۔۔۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ سرجن گھپلہ کیس میں سوشیل مودی بھی بیرون ملک بھاگ سکتے ہیں لہذا ان کا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہئے۔ تیجسوی نے مزید تحریر کیا کہ نتیش کمار گھپلوں کا میل(داغ دھبہ) دھونے کیلئے’’ کمل ‘‘چھاپ صابن استعمال کررہے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ سوشیل مودی کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے آر جے ڈی کے رہنما نے کہا کہ دیش کے سبھی ’’مودی‘‘لوٹ مچائے ہوئے ہیں۔ سب بدیش بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرجن گھپلے میں نتیش کمار کے ساتھ شریک سوشیل مودی بھی بدیش بھاگ سکتے ہیں اس لئے ان کا پاسپورٹ ضبط کرلینا چاہئے۔انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی گنگا کی صفائی کرنیوالے تھے ، گنگا کی صفائی تو نہیں کرسکے لیکن بینکوں کی صفائی ضرور کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پی این بی گھپلہ کیس:18000ملازمین کا تبادلہ

شیئر: